لکھنؤ، 11 مارچ (یو این آئی) اگر سب کچھ ٹھیک رہا تواب روپیوں کی طرح اے ٹی ایم سے پانی بھی نکلے گا۔
وارانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرانجل یادو نے آج یہاں ‘یو این آئی’ کو بتایا کہ شہر کے کم از کم 25 مقامات پر ‘واٹر اے ٹی ایم’ لگائے جائیں گے ۔مسٹر یادو نے بتایا کہ ویکیوم کلینر بنانے والی نجی کمپنی یوریکافوبرس کی مدد سے ان واٹر اے ٹی ایم کو گنگا کے مشہور گھاٹوں اور سنکٹ موچن اور وشوناتھ مندر جیسے اہم مقامات پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ روپیوں والے اے ٹی ایم کی طرح ایئر کنڈیشنڈ چیمبروں میں بننے والے واٹر اے ٹی ایم میں ایک روپئے کا سکہ ڈالنے پر ایک لیٹر صاف پانی ملے گا۔