کیلی فورنیا: ایک امریکی کمپنی کریڈٹ کارڈ کے سائز کے چپ کمپیوٹر کی تیاری میں مصروف ہے، جس کی قیمت زیادہ سے زیادہ 9 ڈالرز یعنی تقریباً نو سو روپے کے مساوی ہوگی۔
نیکسٹ تھنگ نامی اس کمپنی کا یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ کمپنی کی خواہش ہے کہ 9 ڈالرز کا یہ کمپیوٹر 2016
ء کی ابتداء میں مارکیٹ میں پیش کردیا جائے۔
اس کمپیوٹر کے پہلے ورژن میں ایک گیگا ہرٹز کا پروسیسر، 512 ایم بی ریم اور 4 گیگاہرٹز کا آن بورڈ اسٹوریج ہوگا۔
بازار میں مختصر سائز کے تیز رفتار کمپیوٹرز کے مابین مساقبت جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں چپ کمپیوٹر مارکیٹ میں آیا تو اس کا معروف بیئربون کمپیوٹر راسپبیري پائی کے ساتھ مقابلہ ہوسکتا ہے۔
چپ کمپیوٹر میں وائی فائی اور بلیوٹوتھ 4.0 کی سہولت بھی موجود ہوگی جو کہ پائی کمپیوٹر میں نہیں ہے۔
نیکسٹ تھنگ نے ایک ہینڈلنگ گیجٹ کی تیاری کی کوشش بھی کررہی ہے، جس کا نام جیبی چپ ہوگا اور اس کی قیمت 49 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔
چپ کمپیوٹر کے منصوبے نے پہلے ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے، اور اب تک 13 ہزار افراد نے کمپنی کو 6 لاکھ 45 ہزار ڈالر کا عطیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
تاہم ہارڈویئر کے ایک ماہر گیرتھ ہالفیکری نے کہا ہے کہ پائی سے چھوٹا اور سستا کمپیوٹر بنانے کے چکر میں نیکسٹ تھنگ نے کچھ اہم خصوصیات کم کردی ہیں۔