فی الحال این ای آر کی تین ٹرینوںمیںہوگی مذکورہ سہولیات حاصل
گورکھپور: ٹرین میں اب اوپر کی برتھ پر بزرگ اور خواتین آسانی سے پہنچ سکیں گے ۔ کھڑکی کی جانب اب لکڑی کی سیڑھی لگے گی ۔ سیڑھی کی خاصیت یہ ہے یہ ۸ انچ چوڑی ہوگی اور فائر پروف میں ہوگی ۔مسافروںکو یہ سہولت ابھی فرسٹ کلاس اے سی میں ملے گی ۔ این ای آر کی تین ٹرینوں گورکھ دھام ایکسپریس ،پشپک ایکسپریس ، شیو گنگا ایکسپریس میں یہ سہولت شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
کوچ میں اپر برتھ پر چڑھنے کےلئے گیلری طرح برتھوں کے دوران تین بار سیڑھی کی طرح استعمال ہوتی ہے ۔ اس کے استعمال میں خواتین اور بزرگوںکو دقت ہوتی ہے ۔ ایک بار اسی طرح چڑھ جائیں تو اتر نا مشکل ہوگا ۔این ای آر لکھنو¿ منطقہ کے سینئر ڈی ایم (کوچ اور ویگن ) لوکیش سنگھ نے بتایاکہ جنرل منیجر کی ہدایت پر لکڑی کی سیڑھی کی ڈیزائننگ تیارکی گئی ہے ۔ سیڑھی کے پودان ۸ انچ چوڑا ہے اور اسٹیپ بھی ایک فٹ کے فاصلے پر ہے ۔ سیڑھی سے چڑھ کر برتھ پر جانے میں دقت نہیںلگے گا ۔