ہاتھرس:اترپردیش میں اب شادی کا رجسٹریشن کرانے کے لئے سب رجسٹرار کے دفتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔ یہ کام اب گھر بیٹھے ہی کمپیوٹر کی مدد سے پورا ہوجائے گا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس کے لئے رجسٹریشن محکمہ جلد ہی شادی کے رجسٹریشن کے نظام کو آن لائن کرنے جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے رجسٹریشن کیلئے شوہر بیوی دونوں کوسب رجسٹرار دفتر میں حاضر ہونا ہوتا ہے ۔ اس کے لئے درخواست کی دو کاپی بھر کر جمع کرنی ہوتی ہے اور دو گواہوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے جن میں کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ شادی کا رجسٹریشن کرانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اب متعلقہ محکمہ اسے آن لائن کرنے جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق آن لائن رجسٹریشن اپریل سے شروع کرنے کی تیاری ہے ۔