سدھارتھ نگر(نامہ نگار): اپنے مطالبات کے سلسلے میں اترپردیش ایمبولینس خدمات کے ڈرائیور چیف میڈکل افسرکے دفتر پر جمع ہوئے اورسی ایم او دفتر کے مین گیٹ کو بند کرکے مطالبات کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ اترپردیش ایمبولینس خدمات کے ڈرائیوروں نے بتایا کہ ایمبولینس چلانے والی فرم کو سی ایم او کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میںواضح طور کہا گیا ہے کہ مختلف اسپتالوں پر تعینات اترپردیش ایمبولینس خدمات کی گاڑیوں کو ۱۰۲کے کام کے لئے منتقل کیا جائے گا، ان حالات میں محکمہ کو فرم کے ڈرائیوروں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ آگے کہا کہ خط میں واضح طور پر انتباہ دیا گیا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے ۱۵؍دنوں کے بعد محکمہ کا معاہدہ ختم تصور کیا جائے گا۔ اس معاملے میں ڈرائیور دومرتبہ اتر پردیش کے اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے سے ملاقات کرچ
کے ہیں، اسمبلی اسپیکر نے ڈرائیوروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کا کام ختم نہیںکیا جائے گا لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی نیا حکم نامہ نہیں آیا ہے جس سے ڈرائیور اپنے کام کو لے کراور بھی پریشان ہیں ۔ ڈرائیور راکیش پرکاش پانڈے، سومناتھ موہراجے ورون اور سنجے وغیرہ نے کہا کہ طبی صحت بہبود ڈرائیور یونین اس معاملے میں پھر سے اسمبلی اسپیکر سے ملے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے آگے کہا کہ اگر ان کے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا تو وہ اس معاملے کو لے کر زورداراحتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ریاستی ملازمین مشترکہ کونسل کے ضلع صدر انل سنگھ سے معاملے کے حل کے لئے مدد مانگی کونسل کے صدر نے انھیں مدد کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر پرمود پانڈے، دنیش سنگھ، رنجیت سنگھ، امیش اور سوریہ پال ڈرائیور موجود تھے۔