سدھارتھ نگر :شمال مشرقی ریلوے میں لکھن¶ ڈویژن کے 107 کلومیٹر طویل بڈھنی- گونڈا ریلوے روٹ پر پٹریوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہونے کے بعد تجربہ کے طور پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت شروع کردی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ انٹرلاکنگ کا کام پورا ہونے کے بعد محکمہ ریل کے سیکورٹی کمشنر نے اس روٹ پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس روٹ پر مسافر ٹرینوں کی آمدورفت آئندہ ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بڈھنی ۔ گونڈا ریلوے روٹ 277کلو میٹر طویل گونڈا ۔ گورکھپور ریلوے ڈویژن کا حصہ ہے جس سے بڈھنی ۔ گورکھپور روٹ کی پٹریوں کی تبدیلی کا کام گزشتہ برس ہی پورا ہونے سے اس روٹ پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ریلوے سیکورٹی کمشنر نے بتایا کہ گونڈا ۔ بڈھنی روٹ پر مسافر ٹرینوں کی آّمدورفت شروع ہونے کے بعد ریلوے بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق گورکھپور ۔ بڈھنی کے راستے ممبئی کے لئے ہفتہ وار ٹرینوں کی آمدورفت شروع کی جائے گی۔