لکھنؤ: اتر پردیش کے آرسینک اور فلورائیڈ سے متاثرہ زیر زمین آلودہ پانی والے 6377 گاؤں میں واٹر اے ٹی ایم لگائے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت متاثرہ دیہات کے لوگوں کو دیہی آدھار کارڈ کے ذریعے ہر روز کم از کم دس لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سماجوادی پارٹی پینے کاصاف پانی کے منصوبے کے تحت تمام ضلعی ہیڈکواٹر، ضلع اسپتالوں، ضلع خواتین اسپتالوں، ڈیولپمنٹ بلاکس اور تحصیل ہیڈ کواٹروں میں بھی پینے کے پانی کے لئے واٹر اے ٹی ایم لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔