الہ آباد، 28 جنوری (یو این آئی) اترپردیش پولیس ریاست میں جلد ہی سوشل میڈیا سرویلانس لیب قائم کرے گی۔ اس کے ذریعہ فیس بک یا ٹویٹر جیسی سوشل سائٹوں پر درج کی جانے والی باتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ملک میں روز افزوں سوشل سائٹس پر سرگرم لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔ ریاست میں اس وقت تقریباً 3.3 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری 2011 کے مطابق سوشل سائٹوں پر 8.1 فیصدی لوگ سرگرم تھے ۔ کئی بار سوشل سائٹوں پر پھیلائی جانے والی افواہیں اور دہشت گردانہ سرگر
میوں کے متعلق تبصرے قانون و انتظام کے لئے خطرناک ہو جاتی ہیں۔