لکھنو۔ٔ(نامہ نگار)بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندرمودی ۲۶؍مارچ سے اترپردیش میں پارلیمانی انخابات کیلئے عوامی جلسوں کو خطاب کریں۔ ریلی کے ذریعے انتخابی مہم کے تحت مودی ۲۶؍مارچ کو بدل شہر پارلیمانی حلقہ ،۲۹؍مارچ امروہہ وباغپت اور یکم اپریل بریلی پارلیمانی حلقے میں عوامی جلسے کو خطاب کریں۔ منوہر سنگھ نے بتایا کہ پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ ۲۶مارچ کو لکھنؤ آرہے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لیکر مختلف مقامات پر پارٹی کارکنان ان کا استقبال کریں۔
مہانگر صدر نے بتایا کہ قومی صدر راج ناتھ سنگھ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اور عوام کی سہولیت کو دھیان میںرکھتے ہوئے لکھنؤ مہانگر کے ذریعے روڈ شو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈر کلراج مشرادیوریا جائیں گے۔ ریاست کے معاون میڈیا انچارج منیش دکشت نے بتایا کہ پارٹی کے ذریعے دیوریا صدر پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار بذریعہ سڑک دیوریا جائیں گے۔
کلراج مشرا دیوریا کے پنڈت دین دیال اپادھیائے پارک میں کارکنان سے بھی خطاب کریں گے۔