کشی نگر ، 20 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش میں ضلع کشی نگر کے ترک پٹی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک ایمبولنس کو ٹکر مار دی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہیلتھ سنٹر فاضل نگر کی ایک ایمبولنس مریض کو چھوڑ کر واپس لوٹ رہی تھی۔ جوکر باغ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔
اس حادثہ میں مریضوں کی تیمارداری میں مصروف شیوم پانڈے موقع پر ہی ہلاک جبکہ ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔