لکھنؤ۔(یو این آئی) اترپردیش وزارڈز نے
کو ہاکی انڈیا لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے میچ میں آج یہاں ایک گول کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر گھریلو زمین پر اپنی پہلی جیت درج کی۔میزبان ٹیم کے لئے کپتان وی آر رگھو ناتھ نے کھیل کے ساتویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ، نکن تمیا نے 41 ویں منٹ میں اور ٹیون ڈی نوئیر نے کھیل کے 69 ویں منٹ میں گول کئے جب کہ کلنگا کی جانب سے واحد گول گونزالوپی نیٹ نے 58 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا۔اترپردیش ویزارڈز کی یہ سات میچوں میں تیسری جیت ہے جب کہ کلنگا لانسرس کی چھ میچوں میں یہ پانچویں ہار ہے۔ اترپردیش وزارڈز کو اس سے قبل سنیچر کو دہلی ویب رائیڈرس کے ہاتھوں تین چار کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مقامی دھیان چند اسپورٹ کالج میدان میں کھیلے گئے مقابلے میں یوپی نے لانسز کے خلاف ابتدائی سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میزبان ٹیم کو گیارہویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا لیکن ٹیم اسے گول میں تبدیل نہیں کر پائی۔اس کے تین منٹ بعد رگھوناتھ نے 25 گج کے اندر گیند کو پیر سے روکنے کی کوشش کی تو لانسز کو پنالٹی کارنر مل گیا لیکن ٹیم اس پر گول نہیں کر پائی۔میچ کے 17 ویں منٹ میں یوپی کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جسے رگھوناتھ نے گول میں بدل دیا۔ میچ کے 24 ویں منٹ میں ہرجیت سنگھ نے وکاس شرما کو 25 گج کے دائرے کر اندر دھکا دیا اور لانسز کو تیسرا پنالٹی کارنر مل گیا لیکن ٹیم برابری کرنے میں ناکام رہی۔28ویں منٹ میں تشار کھانڈیکر کو گرین کارڈ دکھایا گیا اور آدھے وقفے تک میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔