لکھنؤ(نامہ نگار)اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کا قانونی نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پایاجا رہا ہے۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان اشوک سنگھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی سائیکل ریلی کے دوران جس طرح عوامی مقامات پر میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کارکنوں پرفائرنگ کی گئی وہ اس کا ثبوت ہے کہ سماجوادی لیڈر پوری طرح بے بس ہو چکے ہیں۔اور ان کے حوصلے صرف اس لئے بلند ہیں کہ وہ اقتدار میں ہیں اور انہیں پوری سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کے لیڈ راور کارکن قانونی نظام کو درہم برہم کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔