بریلی۔ (وارتا)۔ بہوجن سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی نے اترپردیش کی بدحالی کیلئے ا کھلیش یادو حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مسٹر صدیقی نے آج یہاں کہا کہ ریاست میں خواتین کے ساتھ مظالم اور آبروریزی کے واقعات بڑھے ہیں اور نظم و نسق کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام لوک سبھا انتخابات میں سماجو ادی پارٹی کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس پی سیاسی پینترے بازی کر کے برہمن، مسلم اور پسماندہ طبقات کو ملتفت کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے لوگوں کابھروسہ اٹھ گیا ہے۔
خود کو مسلمانوں کا مسیحا بتانے والے ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے سارے دعوے آئندہ لوک سبھاانتخابات میں ہوا ہو جائیں گے اور ریاست میں بی ایس پی سب سے زیادہ سیٹیں جیتے گی ۔ اس سے پہلے سنی فرقہ کے علماء میں انتظار علی قادری کی قیادت میں پہنچے ایک وفد نے مسٹر صدیقی سے ملاقات کر کے حمایت کرنے کا اعلان کیا۔