ایٹہ، 8 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں ایٹہ ضلع میں ایک نابالغ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے جیتھرا علاقہ میں 16 سالہ ایک نابالغ لڑکی کی تین لڑکوں نے دو دن پہلے اس وقت اجتماعی عصمت دری کی جب وہ رات کے وقت رفع حاجت کے لئے کھیت گئی تھی۔ لڑکی صبح کے وقت کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔انہوں نے بتایاکہ لڑکی کے الزام کے مطابق تین لڑکے اسے زبردستی ایک کمرے میں لے گئے اور اس کی عصمت دری کی۔ اس سلسلے میں جیتھرا تھانہ میں دو لڑکوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں فرار ہیں۔
واضح رہے کہ جیتھرا پولیس نے پہلے معاملے کی رپورٹ درج نہیں کی تھی۔ بعدازاں متاثرہ کے گھر والوں نے جب پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی تب رپورٹ درج کی گئی۔