الہ آباد: اترپردیش کے الہ آباد سمیت 10 اضلاع میں موبائل فش پارلر قائم کئے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں الہ آباد، علی گڑھ، لکھنؤ، رائے بریلی، لکھیم پور کھیری، گورکھپور، بریلی، اعظم گڑھ، میرٹھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع میں موبائل فش پارلر قائم کئے جائیں گے ۔ ان کے لئے عطیہ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فش پارلر لگانے کی کُل لاگت ساڑھے پانچ لاکھ روپئے آئے گی۔ خواہش مند شخص کو کُل لاگت کا 30 فیصد عطیہ دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیموں میں ریزرویشن کی وجہ سے بریلی اور الہ آباد میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو موبائل فش پارلر لگانے کی سہولت دی جائے گی۔