بریلی، 17جنوری (یو این آئی) اترپردیش حکومت نے ریاست میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثے کے پیش نظر اب قومی اور ریاستی شاہراہوں پر شراب کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اگلے سیشن سے ریاست کے تمام ضلع مجسٹری
ٹوں کو قومی شاہراہوں کے آس پاس نئی دکانیں الاٹ کرنے اور پرانی دکانوں کے لائسنسوں کی تجدید کرنے پر سختی سے روک لگانے کے حکم دئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں قومی شاہراہوں کے کنارے شراب کی دوکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ اس حکم کے بعد آئندہ اپریل ماہ سے قومی اور ریاستی شاہراہوں کے آس پاس نہ تو کسی نئی شراب کی دکان الاٹ ہوگی اور نہ ہی پرانی دکانوں کی تجدید کی جائے گی۔