علی گڑھ، 28 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں ضلع علی گڑھ کے اگلاس علاقے میں زمین کے تنازعہ پر سماج وادی پارٹی کے ایک رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ راجیندر سنگھ (45) کو کل سمدھاری گاؤں میں دو
موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ نوجوانوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔گزشتہ سال فروری میں بھی ان پر فائرنگ کی گئی تھی لیکن آپریشن کے بعد ان کی جان بچ گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ قصورواروں کے پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔