لکھنؤ، 23 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں اب جرم کرکے گاڑیوں سے فرار ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ نامم
ن ہوگا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ محکمہ نے ٹریفک جرائم پر قدغن لگانے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس (ڈی ایل) کو ڈیجیٹل کرکے چِپ کی مدد سے آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کے قانون کے تحت ڈی ایل کو چپ کے سہارے آن لائن کردیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے سبھی فیصلوں میں ڈی ایل کا ڈیجیٹلائزیشن شروع کردیا ہے ۔