گورکھپور(نامہ نگار)اترپردیش کو خشک سالی سے متاثرہ ریاست کااعلان کرنے ، کسانوں کا قرض اورمناسب معاوضہ کامطالبہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا مظاہرہ کیا۔
کارکنان نے ریاستی گورنرکو مخاطب عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کو سپرد کی۔دھرنے میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے کہا کہ مانسون نہ آنے کے سبب ریاست کے کسانوںکو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔ریاست میں خشک سالی جیسے حالات
پیدا ہوگئے ہیں۔اس لئے ریاست کو خشک سالی علاقہ اعلان کرکے کسانوں سے لگا نہ لیا جائے اورکسانوں کے قرضوں کی وصولی فوری اثر سے بند کردی جائے۔دھرنے کی قیادت سابق ضلع صدر ڈاکٹر سید جمال وکارگزارضلع صدر ڈاکٹر پردیپ پانڈ ے نے کی ۔ دھرنے پر اشٹ بھجا تیواری ،مگن ترپاٹھی ،جتیندرپانڈے ، گیتا پانڈے ، سریہ ناتھ یادواورآرڈی چترو یدی وغیرہ بھی موجود تھے۔