لکھنؤ، 23 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے سرکاری اور امداد یافتہ کالجوں کے اساتذہ کی تمام تفصیلات آن لائن کی جارہی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ان تفصیلات کی بنیاد پر ہی اساتذہ کا شناختی کارڈ بنایا جائے گا اور بورڈ کے امتحانات میں ان کی کلاس ویجیلیٹر کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
ان تفصیلات میں اساتذہ کے نام، ان کے اسکول کا نام، تقرری کی تاریخ، ان کے ذریعے پڑھائے جانے والے موضوعات کے ساتھ ساتھ تقرری نامہ دینے والے کا نام بھی درج ہوگا۔ریاست کے سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائرکٹر اودھ نریش شرما نے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹروں کو آن لائن فیڈنگ کا عمل جلد پوری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ اس کے لئے ہر ایک اسکول کے پرنسپل کو آئی ڈی اور پاس ورڈ دیا گیا ہے ۔ اس کی بنیاد پر پرنسپل اساتذہ اور ملازمین کی تفصیلات آن لائن کرسکیں گے ۔ آئندہ ماہ شروع ہونے والے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات شروع ہونے سے پہلے تمام اساتذہ اورملازمین کی تفصیلات آن لائن کردیا جائے تاکہ بورڈ کے امتحانات میں کسی طرح کی دھاندلی کا شبہ نہ رہے ۔