لکھنؤ، 7 مئی (یو این آئی) اپنی سیکورٹی بہتر بنانے اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں اترپردیش میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے تقریباً پانچ لاکھ ڈاکٹر کل ہڑتال پر رہیں گے ۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ریاستی اکائی سے وابستہ ان ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے صوبے کے 50 ہزار سے زیادہ پرائیویٹ اسپتالوں اور نرسنگ ہوم میں کام کاج ٹھپ رہے گا۔ ہڑتال کے دوران ایمرجنسی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آئی ایم اے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہڑتال میں راجدھانی لکھنؤ کے ایک ہزار
سے زیادہ ڈاکٹر شامل ہوں گے ۔ ہڑتال کا اثر سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کے کام کاج پر نہیں پڑے گا۔