ڈومریا گنج، سدھارتھ نگر(نامہ نگار):اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کے تحت منعقد ہونے والے مولوی،منشی،عالم، کامل اور فاضل کے امتحانات۱۵؍ اپریل سے ضلع اقلیتی بہبود افسر کی نگرانی میں نہایت سختی کے ماحول میں شروع ہو چکے ہیں۔کلیہ الطیبات نسواں کالج ڈومریا گنج کی سنٹر انچارج شمیم بانو پرنسپل کلیہ ہذ اور معاون سنٹر انچارج سیدہ خاتون کلیہ فاطمۃ الزہرا پر سا کے بیان کے مطابق آج۱۶؍ اپریل کلیہ الطیبات نسواں کالج میں کلیہ ہذا کے علاوہ مدرسہ سراج العلوم انتظامیہ سو سائٹی بیت نار کی طالبات مولوی میں ۹۷ اورمنشی میں ۱۰؍کو شریک ہونا تھا لیکن مدرسہ بورڈ کی سختی اور سنٹر انچارج و نگرانی کرنے والی معلمات کی سخت نگرانی کی بنا پر مولوی میں ۰۹؍ طالبات نے امتحان چھوڑ دیا۔
صبح پہلی نشست میں ضلع اقلیتی بہبودافسر کے ذریعہ بنائی گئی امتحانی مراکز کی نگراں ٹیم کے مولانا سفیان اخترندوی،مولانا محمد ابراہیم مشاہدی اور مولانا محمد داوود نے کلیہ ہذ اکا اچانک معائنہ کیا۔ ۔الجا معتہ الاسلامیہ خیرالعلوم بیدولہ گڑھ، سدھارتھ نگر کے سنٹر انچارج مولانا محمد ابراہیم مدنی پرنسپل جا معہ ہذا اور معاون سنٹر انچارج مولانا غلام حیدر دارالعلوم اہل سنت نورالعلوم ٹنڈوا کے بیان کے مطابق آج ۱۶؍اپریل الجامعتہ الاسلامیہ خیر العلوم میں جا معہ ہذا کے علاوہ مدرسہ سراج الاسلام انتظامیہ سو سائٹی بیت نار اور صفا شریعت کالج بیدولہ گڈھ کے طلباء مولوی میں ۷۳؍ منشی میں ۴۹؍کو شریک امتحان ہونا تھا لیکن سختی کی بنا پر مولوی میں۰۴؍منشی میں۰۲؍ طلباء نے امتحان چھوڑ دیا۔ نگراں اساتذہ کرام کی سخت دیکھ بھال میں امتحانات منعقد ہوئے۔