لکھنؤ: اتر پردیش میں کنیا ودیا دھن اسکیم کا فائدہ اب چاروں بورڈوں کی انٹرمیڈیٹ پاس تقریباََ90 ہزار میدھاوی طالبات کو دیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ صوبے میں اس اسکیم کا فائدہ اب تک اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کی انٹرمیڈیٹ امتحان پاس طالبات کو ہی دیا جا رہا تھا لیکن اب اس اسکیم کے التزامات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں جاری نئی ہدایت کے مطابق اب یہ اسکیم ترمیم شدہ کنیا ودیا دھن کے نام سے چلائی گئی ہے ۔ اس اسکیم کا فائدہ اب یوپی بورڈ کے علاوہ سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور مدرسہ بورڈ کی میدھاوی طالبات کو بھی دیا جائے گا۔اسکیم کا فائدہ صرف میدھاوی طالبات کو دیا جائے گا۔ فیض یاب طالبات کو 30 ہزار روپے کی یکمشت مدد فراہم کی جائے گی۔