بریلی: اتر پردیش کی حکومت کی ثقافت ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بزرگ اورمالی طور پرکمزور فنکاروں کے لئے ماہانہ پنشن اسکیم نافذ کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کے تحت آرٹسٹ کو دو ہزار روپے ماہانہ پنشن دیئے جانے کا انتظام ہے ۔پنشن کی اسکیم میں حقدار فنکار اپنی درخواست تمام ثبوتوں اور علاقائی ثقافتی مرکز کے انچارج سے تصدیق کرواکر 20 اگست تک لکھن¶ میں جواہر بھون میں واقع ثقافت ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے لئے ایسے مشہور فنکار جنہوں نے کم از کم 10 سالوں تک فن کا مظاہرہ کیا ہو اور جن کی عمر 60 سال سے کم نہ ہو اور آمدنی 24 ہزار روپے سالانہ سے زائد نہ ہو، اہل ہوں گے ۔ اسکیم کے لئے درخواست مقرر ہ خاکہ پر دینی ہوگی۔