سمبھل:اتر پردیش میں تالاب سدھار کے لئے محکمہ ماہی پروری کے تحت طے حد 75 ہزار روپے فی ہیکٹیر کی اضافی حد کے ساتھ بینکوں سے قرض اور مالی مددمہیاکرانے کی سہولت کی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ اس قرض پر 20 فیصد سرکاری گرانٹ کی بھی سہولت ہے ۔درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کے لئے 25فیصد مالی مدد کی سہولت کی گئی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ پہلے سال میں ماہی پروری شروع کرتے وقت سرمایہ کاری کے لئے 50 ہزار روپے فی ہیکٹیر کی حد تک بینک قرض اور عام طبقوں کو 20فیصد سرکاری گرانٹ بھی مہیا کرائے جانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سبھی تالابوں کی تعمیر میں تین لاکھ روپے فی ہیکٹیر کی شرح سے قرض مہیا کرائے جانے کی سہولت ہے اور عام مچھلی پروروں کو 20 فیصد کی شرح سے اس قرض پر 60 ہزار روپے سرکاری مالی مدد دینے کا انتظام ہے ۔