لکھن:اتر پردیش کے کئی علاقوں میں رک رک کر ہو رہی بارش سے موسم خوشگوار بنا ہوا ہے تاہم کچھ علاقوں میں آسمان بادلوں سے گھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے حبس بھری گرمی سے لوگوں کا جینا محال ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں مشرقی اتر پردیش کے کچھ علاقوں اور مغرب کے زیادہ تر مقامات پر ہلکی اور اوسط درجے کی بارش کے آثار ظاہر کئے ہیں۔
محکمہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانپور دیہات میں 9 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اٹاوہ میں 5 سینٹی میٹر، سیتاپور میں 4 سینٹی میٹر، مرادآباد اور بلیا میں 3 سینٹی میٹر، باغپت اور بہرائچ میں 2 سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ لکھیم پور کھیری، حمیر پور، رائے بریلی، کنوج، فتح گڑھ ، جالون اور بندہ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں معمولی کمی درج کی گئی ہے ۔