لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے ریاست میں 100 بستروں والے نئے اسپتالوں کوبہتر طریقے سے چلانے کے لئے 129 اسامیاں منظور کی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں 100 نستروں والے نئے اسپتالوں کے لئے 129 اسامیاں منظور کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں 34 عہدے طبی کیڈر اور 68 عہدے پیرامیڈیکل کیڈر کے ہوں گے ۔
ان کے علاوہ 27 عہدے چوتھے درجے کے اہلکاروں کے لئے منظور کئے گئے ہیں ،لیکن چوتھے درجے کے کیڈر کے ملازموں کی خدمات بیرونی سروس فراہم کرنے والی ایجنسی کے ذریعے لی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ طبی اور صحت محکمے کی جانب سے اس سلسلے میں ضروری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ پیرامیڈیکل شعبہ میں فیزیو تھیرپسٹ کی بیسک تنخواہ 9300-34801 اور تنخواہ کا گریڈ 4200 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔