شاہ جہاں پور،21جنوری(یو این آئی)اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں پورکے صدر بازار پولس اسٹیشن کے تحت آنے والا روزہ ریلو
ے اسٹیشن کے پاس آج ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ٹرین کی زد میں آنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جس میں دو خواتین سمیت دو شیر خوار بچہ بھی شامل ہے ۔پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ واقعہ کھونال ریلوے پل کے پاس پیش آیا جب دو خواتین اپنے بچوں کے ساتھ ریلوے ٹریک سے گذر رہی تھیںکہ اچانک دوسری طرف سے آنے والی ٹرین کی زد میں آگئی۔ ٹرین کی زد میں آنے سے دونوں خواتین اپنے بچوں کے ساتھ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔پولس نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت کی جارہی ہے ۔ ایک عورت جس کی عمر45سال ہے جبکہ دوسری کا عمر تقریبا24سال ہے ۔وہیںایک بچے کی 2سال 10ماہ ہے جبکہ دو بچوں کی عمر15سال کے آس پاس ہے ۔پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔