اناو:اترپردیش میں مرغ پروری کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے ا?ج یہاں بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ریاست میں مرغ پروری کو فروغ دینے کے لئے دس ہزار مرغیوں کی تعداد والے ایک بوئلر فارم اور 30ہزار پرندو ں والے دو لییر کمرشیل فارم کے قیام پر زور دیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اکائی پر 600روپے فی پرند ے کے حساب سے کل180لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ پرندوں کے فام بنانے والے لوگوں کو اس کی کل لاگت کی 70فیصد رقم پر 126لاکھ روپے کا قرض سرکاری بینک فراہم کرائیں گے۔