لکھنؤ(نامہ نگار)بلیا سے لکھنؤ آرہی اتسرگ ایکسپریس میں جمعرات کو چوروں نے ریل مسافر کے لاکھوںروپئے کے زیورات اور ۷۰ہزار روپئے نقد سے بھرا بیگ چوری کر لیا۔ وہیں دوسری جانب چارباغ اسٹیشن پر ٹرین پکڑنے کے دوران ایک خاتون مسافر کے موبائل پر اچکے نے ہاتھ صاف کر دیا۔ اس کی رپورٹ جی آرپی تھانہ میں درج کرائی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق لکھنؤ کرشنانگر کے رویندر سنگھ بلیا سے لکھنؤ اتسرگ ایکسپریس پر اپنی بیوی کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ٹرین کے فیض آباد پ
ہنچنے پر نامعلوم چوروںنے ان کے کوچ میں داخل ہوکر ان کا سوٹ کیس غائب کر دیا۔ ٹرین کے کچھ دور آگے بڑھنے پر مسافر کی نظر اچانک سوٹ کیس پر پڑی تو دیکھا کہ سوٹ کیس غائب ہے اس کی اطلاع ٹرین میں چل رہے جی آر پی اسکورٹ کو دی۔موقع پر پہنچے جی آرپی کے جوانوں نے مشتبہ افراد کی تلاشی لینے کے بعد موقع پر پہنچے جی آر پی کے جوان کوچ میں مشتبہ افراد کی تلاشی لینے کے ساتھ چوروں کا پتہ لگانے میں ناکام رہے۔ متاثرہ نے بتایاکہ سوٹ کیس میں ۷۰ ہزار روپئے نقد اورسونے کے کنگن سمیت کئی دیگر زیورات تھے۔ ٹرین کے لکھنؤ جنکشن پہنچنے پر مسافر نے نامعلوم چوروں کے خلاف چوری کی رپورٹ درج کرائی۔ وہیں دوسری جانب حسین گنج کی اوشا نگم دوسرے درجے کے اے سی کوچ سے لکھنؤ سے نئی دہلی روانہ ہونے کیلئے چارباغ اسٹیشن پر کھڑی گاڑی میں چڑھ رہی تھیں کہ کسی نے ان جیب میں رکھا موبائل فون چوری کر لیا۔