کانپور(یو این آئی) صنعتی شہر کانپور کی ایک عدالت نے تقریباً سات سال قبل ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد اس کے قتل کے الزام میں ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے ایک سپاہی ونے کمار سنگھ سمیت چار ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے تینوں ملزمین پر ۱۰۔۱۰ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں تین دیگر ملزمین کے خلاف ثبوت کی کمی کی بنا پر انہیں پہلے ہی بری کردیا گیا تھا۔استغاثہ کے مطابق ۱۵؍ فروری ۲۰۰۸ کو کانپور سنٹرل اسٹیشن کے قریب ٹرین ڈرائیوروں کے لئے زیر تعمیر عمارتوں میں جھونپڑی بنا کر رہنے والی ۱۱ سال کی ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا۔