نئی دہل ی،24 جنور ی (یو این آئی)مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع میں پنچایتی کے بعد ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں آج سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ضلع جج سے رپورٹ طلب کی ہے۔سپریم کورٹ نے ضلع جج سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر جاکر اس معاملے کی جانچ کریں اور ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ ویربھوم ضلع میں یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا گاؤں کی پنچایت نے دوسری ذات کے لڑکے سے عشق کرنے کی سزا کے طور پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ میں اس معاملے کی 31 جنوری کو سماعت ہوگی۔ پولیس نے اس واقعہ کو انجام دینے والے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔