اسلام آباد۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے معطل آف اسپنر سعید اجمل کو کھیل ثالثی میں جانے کی صلاح دی ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب نے بتایا کہ میںنے اجمل کو تین مہینے پہلے ہی مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ان فریقوں کے خلاف خود قانونی لڑائی لڑنی ہوگی جس کی وجہ سے انکے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا ہے اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں معطل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ایکشن میں دقت ان کے ہاتھ میں جسمانی معذوری کی وجہ سے ہے اور انہیں میڈکل بنیاد پر گیند بازی کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ کھیل ثالثی میں جانے سے انہیں یقینا فائدہ ہوگا ۔آئی سی سی نے ستمبر میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے کسی بھی بولنگ ٹسٹ میں شامل ہونے سے پہلے ایکشن میں مزید بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی کپ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔شعیب کے کیرئیر میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کے لئے ان پر خود بھی دو بار پابندی لگ چکی ہے لیکن میڈیکل بنیاد پر انہیں گیند بازی کی اجازت مل گئی تھی۔