گورکھپور، 8 اپریل (یو این آئی) اجمیر شریف میں ہونے والے خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس میں جانے والے زائرین کی سہولت کے لئے ریلوے انتظامیہ نے برونی سے اجمیر کے درمیان چھپرا، بلیا، مﺅ، اعظم گڑھ، شاہ گنج، لکھنو، کانپور سینٹرل، آگرہ فورٹ اور جے پور کے راستے ایک جوڑی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نمبر 05285 برونی-اجمیر اسپیشل ٹرین آئندہ 22 اپریل کو برونی سے 07.10 بجے روانہ ہوکر سمستی پور سے 08.20 بجے ، مظفر پور سے 09.30 بجے ، حاجی پور سے 10.55 بجے ، سون پور سے 11.10 بجے ، چھپرہ سے 12.30 بجے ، بلیا سے 14.05 بجے ، فیفنا سے 14.32 بجے ، رسڑا سے 15.00 بجے ، اندارا سے 15.30 بجے ، مﺅ سے 16.00 بجے ، محمدآباد سے 16.27 بجے ، اعظم گڑھ سے 17.15 بجے ، سرائے میر سے 17.40 بجے ، خراسان روڈ سے 17.55 بجے ، شاہ گنج سے 18.58 بجے روانہ کر فیض آباد، بارہ بنکی، لکھنو ہوتے ہوئے دوسرے دن کانپور سینٹرل، اٹاوہ، ٹنڈلا، آگرہ فورٹ، بیانا، سوائی مادھوپور، ونستھل¸ نوائی، جے پور، پھلیرا، کشن گڑھ اور مدار اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے اجمیر 19.30 بجے پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح واپسی کے سفر میں 05286 اجمیر-برونی خصوصی گاڑی 29 اپریل کو اجمیر سے 05.25 بجے روانہ ہوکر برونی 19.30 بجے پہنچے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اس گاڑی کی میں ایس ایل
آرڈ¸ کے 2 کوچ، 8جنرل کوچ، 4سیلیپرکوچ اورتھری اے سی درجے کے 2کوچوں سمیت کل 16 کوچ لگائے جائیں گے ۔