فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ سماجو ادی پارٹی کے ذریعہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں نکالی گئی سائیکل یاتراؤں کے بعد ۲۲؍فروری کو جڑواں شہر اجودھیا اور فیض آباد میںسائیکل یاتر انکال کرطاقت کا احساس کرایا جائے گا۔اس یاترا میں ۵۰۰سائیکل سوار حصہ لیں گے مذکورہ اطلاع ایک ہوٹل میںپریس کانفرنس کے دوران سماج وادی پارٹی ضلع جنرل سکریٹری گنگا سنگھ یادو نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ۲۲؍فروری کو نکلنے والی سائیکل یاترا کو وزیر مملکتبرائے تفریحی ٹیکس تیج نرائن پانڈے پون روانہ کریں گے۔اجودھیا میں اشوک ورما اور فیض آباد میں قیصر انصاری کی قیادت میںسائیکل یاترا نکالی جائے گی۔سائیکل یاتراکے دوران عوام کو سماج وادی پارٹی حکومت کے دو سال کے دور اقتدار میں عوام کو مہیا کرائے گئے مختلف بہبودی منصوبوں کی معلومات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ۲۰۱۴ء کے پارلیمانی انتخابات میںفیض آباد پارلیمانی حلقہ میںسماج وادی پارٹی پہلے مقام پر رہے گی اور مرکز میں تیسرے محاذ کی حکومت بنے گی۔ پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو وزیر اعظم ہوں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران محمد قیصر انصاری اور اشوک ورما بھی موجود تھے ۔دوسری جانب اجودھیا میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر پوری ریاست میں چلائے جا رہے عوامی بہبود کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے ۲۲؍فروری کو سائیکل یاترا نکالنے کیلئے ایک جلسہ بڑلا دھرم شالہ میں ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر وزیر مملکت برائے تفریحی ٹیکس تیج نرائن پانڈے پون موجود تھے۔ اس دوران مسٹر پانڈے نے کہا کہ ۲۲؍فروری کو پارٹی دفتر سے صبح ہزاروں کی تعداد میں سائیک
ل ریلی نکالی جائے گی جس میں اجودھیا شہر حلقہ کے تقریباً ایک ہزار لوگ شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وارڈ سے یہ سائیکل یاترا ٹیڑھی بازار پر جمع ہوکر ایک ساتھ دفتر پہنچے گی۔اس کے بعد وہاں سے ایک ساتھ سائیکل ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پارٹی دفتر پرآکر ختم ہوگی۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے درخواست کی کہ منظم طریقہ سے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کیلئے ابھی سے لگ جائیں۔سماج وادی پارٹی ضلع ترجمان بلرام یادو نے بتایا کہ یہ ریلی تاریخی ہوگی جس میں پورے اجودھیا اسمبلی حلقہ سے کارکنان شرکت کریں گے۔ پروگرام کی صدارت سماج وادی پارٹی شہر صدر گجراج تیواری اور نظامت جنرل سکریٹری سشیل جیسوال نے کی۔اس دوران اسمبلی حلقہ صدر اشوک ورما، ضلع سکریٹری منوج جیسوال، رنجیت وشو کرما، حاجی اسد احمد، دیویش سنگھ، چندر یادو، رام بھجن، شکتی جیسوال، ڈاکٹر ونود مشرا وغیرہ موجود تھے۔