نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اجودھیا کے بابری مسجد رام مندر معاملے میں تیزی سے سماعت سے سماعت کرنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر سماعت سے آج انکار کر دیا۔عدالت عظمی نے کہا کہ معاملے میں مداخلت کرنے والا فوری سماعت کی اپیل نہیں کر سکتا۔ عدالت نے کہا کہ وہ معاملے کی سماعت تبھی کریگی جب متعلقہ دونوں فریق کسی تاریخ پر سماعت کے لئے راضی ہو جائیں۔ عدالت نے مسٹر سوامی کی یہ مانگ بھی مسترد کر دی جس میں انہوں نے اجودھیا کے متنازعہ مقام پر عقیدت مندوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی تھی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ فروری میں مسٹر سوامی کو اجودھیا کے متنازعہ ڈھانچہ سے متعلق تنازعہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کے خلاف اپیلوں میں مداخلت کرنے کی اجازت دی تھی۔ اجودھیا معاملے میں عدالت عظمی نے جوں کی توں حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دے رکھا ہے ۔