قاہرہ:مصر کی فوجی عدالت نے 2013 میں عمارتوں کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں اخوان المسلمون کے 253 لوگوں کو ان کی غیر حاضری میں عمر قید کی جبکہ 203 لوگوں کو پانچ سے 15 سال کے قید کی سزا سنائی ہے ۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے اپنی ایک رپورٹ میں فوجی عدالت کے اس فیصلے کی اطلاع تو دی لیکن سزا پانے والوں کے ناموں کوظاہر نہیں کیا ھے ۔
اگست 2013 میں اخوان المسلمون کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی مخالفت میں پرتشدد مظاہرے کے بعد ہوئی تھیں۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی برادری نے مصر کی عدالتی نظام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مقدمات کی تنقید کی ہے ۔مصر میں فوجی عدالتوں کے دائرہ اختیار کو توسیع دیتے ہوئے اکتوبر میں ایسے شہریوں کے خلاف کیس چلانے کی چھوٹ دی گئی ہے جنہوں نے ملک کے املاک کو نقصان پہونچایا ہو یا سڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی ہو۔ فوجی عدالتیں اس سے پہلے پارٹی کے اہم رہنما و سابق صدر محمد مرس¸ کو موت کی سزا سنا چکی ہے ۔