ممبئی (ایجنسی)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ خوبصورت کے ریمیک میں ریکھا جیسی نظر آنا چاہتی ہیں ۔سونم کپور ان دنوں خوبصورت کی ریمیک میں کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خوبصورت کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور یہ فلم اس سال ریلیز ہو جائے گی ۔ اس فلم میں میرے ساتھ کرن کھیر اور رتنا پاٹھک بھی ہیں ۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ۔ سونم نے کہا کہ اس فلم میں میں ریکھا جیسی نظر آنا چاہتی ہوں ۔ میں امید کرتی ہوں کہ ریکھا نے جتنا حاصل کیا ہے اس کا میں کم سے کم۲۰ فیصد حاصل کر سکوں ۔قابل ذکر ہے کہ سال ۱۹۸۰میں ریلیز رشی کیش مکھرجی کی فلم خوبصورت میں ریکھا ، راکیش روشن ، اشوک کمار اور دینا پاٹھک نے اہم کردار نبھایا تھا ۔ اس فلم کے لئے ریکھا کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا ۔وہیں دوسری جانب اداکارہ سونم کپور’ عائشہ ‘ کے بعد اب ایک بار پھر اپنے اداکار والد انل کپور اور بہن ریا کے ساتھ فلم ’ خوبصورت‘ کرنے کے لئے مصروف ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ خاندان کے ارکان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے ۔سونم نے بتایا ، کنبے کے ساتھ کام کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے ، کیونکہ وہ آپ سے بہت زیادہ امیدیں رکھتے ہیں ۔ آپ کو اپنا بہترین سلوک کرنا ہوگا ، آپ کو وقت پر آنے کی ضرورت ہو گی ، اپنی تمام لائنیں یاد رکھنی ہوں گی ۔انہوں نے کہا ، ہمارے ساتھ فلم میں کرن کھیر ، رتنا پاٹھک تھیں اس لئے یہ مزیدار تھا ۔ میرا وقت اچھا گزرا ۔سونم ۱۹۸۰ کی فلم خوبصورت کے ریمیک میں ’ملی ‘ کا کردار ادا کریں گی ، جسے ریکھا نے ادا کیا تھا ۔ وہ کہتی ہیں کہ لائن لاجواب ہیں اور وہ ان کی جیسی بننے چاہتی ہیں ۔