حیدرآباد / ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے گزشتہ روز اپنی 39ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اداکارہ نے شرڈی مہاراشٹرا کی ایک سماجی تنظیم یشونت سماجک پرتسٹھان کو اپنی آنکھوں کا عطیہ دیدیا ہے۔38 سالہ اداکارہ نے ضلع احمد نگر میں سونائی موضع کی ایک مشہور مندر کا دورہ کرنے کے بعد اس تنظیم کے فارم کو پر کر کے اپنی آنکھوں کا عطیہ دیا اور کہا کہ میری موت کے بعد میری آنکھیں کو ضرورت مندوں کے لیے استعمال کی جائیں۔ ساتھ ہی گزشتہ روز شلپا شیٹھی نے اپنی 39ویں سالگرہ بھی منائی۔ انھوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1993ء میں فلم بازی گر سے کیا۔ اداکارہ کی وجہ شہرت ان کی فلم کا ایک گانا میں آئی ہوں یو پی بہار لوٹنے پر ان کا رقص بنا۔ اداکارہ نے حال میں فلم ’’ ڈشکیاوں ‘‘ کی پروڈکشن کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔فلم میں انھوں نے آئٹم گانا پر بھی پرفارم کیا ہے لیکن اداکارہ عرصہ طویل سے کسی فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر نہیں ہوئی ہیں تاہم ان کے مداح منتظر ہیں کہ وہ جلد ہی پردہ اسکرین پر دوبارہ ہیروئن کے طور پر لوٹیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ منائی۔ شلپا شیٹھی 8 جون 1
975ء کو پیدا ہوئیں۔ اپنے فلمی کیریئر میں انھوں نے بالی ووڈ ‘ تامل‘ تیلگو اور کانادا کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1994ء کو ریلیز ہونے والی فلم آگ میں پہلی مرتبہ انھوں نے ہیروئن کا کردار نبھایا تھا‘ 2000ء میں دھڑکن پھر 2002 میں فلم رشتے میں شلپا کی اداکاری نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا‘ 2004ء میں فلم پھر ملیں گے میں ایڈز کے مریض کا کردار خوب نبھایا۔ شلپا شیٹھی نے 2009 ء میں راج کندرا سے شادی کرلی جس کے بعد سے اب تک وہ ایک بیٹے ویان کندرا کی ماں بھی ہیں۔ آج کل ان کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹھی بھی بالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہیں۔شلپا شیٹی جو ان دنوں فلمی دنیا میں زیادہ نمایاں نہیں رہی ہین مگر اس کے باوجود ان کی کواہش ہے کہ انھیں کاروباری خاتون کی بجائے ایک اداکارہ کے طور پر ہی جانا جائے۔38 سالہ شلپا شیٹی جو اپنے شوہر راج کندرا اور آئی پی ایل ٹیم کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان میں شوبز کو ہمیشہ فوقیت دی ہے اور میں کاروباری خاتون بننے سے پہلے ایک اداکارہ ہی تھی۔ یہ بات یہ بات فلم ’’لائف ان اے میٹرو‘‘ کی اداکارہ نے ایک ایوارڈ تقریب کے دوران خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شلپا شیٹی کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں جو شادی کے بعد دوسرے طبقے میں چلی گئی تھی۔اس کے باوجود شوبز سے تعلق نہیں توڑا میں ٹی وی شوز اور اشتہارات میں کام کرتی رہی ہوں ایکس وال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت خود کو مجرم تصور کرتی ہوں جب ایک ماں اپنے بچوں خاندان اور گھر کو چھوڑ کر فلم کی شوٹنگ کے لیے باہر چلی جاتی ہے کاروبار ایک مختلف میدان ہے جس میں بہت سے لوگ آپ کے تحت کام کرتے ہیں جب کہ اداکاری ایک مکمل جاب ہے کیونکہ اپ کے پاس اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈشکیوں‘‘ سج مین سنی دیول کے بھائی ہرمن باویجہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کے ناکام ہونے کے متعلق سوال پر شلپا کا کہنا تھا کہ اس فلم کی ناکامی کا کسی کو ذمے دار نہیں ٹھرانا چاہتی تاہم مجھے بطورپروڈیوسر اس فلم کی ناکامی سے سبق حاصل ہوا ہے جو یہ ہے کہ کسی فلم کے لیے اس کا اسکرپٹ بہت اہم ہوتا ہے اور اب جو نئی فلم بنانے جارہی ہوں کے لیے اس بات کا خاص خیال رکھوں گی کہ وہ بہترین اسکرپٹ کی حامل ہو اور اسے شائقین کو تفریح بھی حاصل ہوسکے۔