لاہور: معروف اداکارہ وماڈل صبا قمر نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صبا قمر بہت جلد قانون کی تعلیم ( ایل ایل بی) حاصل کرنے کیلئے لاء کا لج میں داخلہ لے رہی ہیں جس کے لئے وہ کچھ عرصہ کے لئے شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی یا اتنا کام ہی کریں گی جس سے ان کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔