ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کی ایک ہی دن ریلیز نے پریشان کردیا اور اداکارہ نے ان دنوں فلموں کے باکس آفس پر ہونیوالے تصادم کو بدقسمتی قرار دیدیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں پریانکا چوپڑا ، دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جب کہ ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ’’دل والے ‘‘جس میں شاہ رخ خان کاجل ، ورون دھون اور کریتی سنون مرکزی کرداروں میں ہیں کو 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔ دونوں فلمیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اوراسی وجہ سے ان کے اچھا بزنس کرنے کی امید کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ان دنوں فلموں کا ایک ہی دن ریلیز ہونا بدقسمتی ہے مجھے امدی ہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر بہترین بزنس کریں گی اور میں اپنی فلم کے ساتھ ساتھ دل والے کے لیے بھی بہترین توقعات رکھتی ہوں۔ واضح رہے کہ پریانکا کی فلم باجی راؤ مستانی کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جب کہ اس کی تشہیری مہم گزشتہ ماہ پونے میں گانا ’’ گجنان ‘‘ کی ریلیز کے ساتھ شروع کی گئی تھی جو اس وقت بھی پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور فلم کی کاسٹ تشہیری تقریبات میں بھر پور شرکت کررہی ہے جہاں اسے اچھا رسپانس مل رہا ہے مگر پریانکا ان تقریبات میںشرکت نہیں کرپا رہیں ۔اس سلسلہ میں 33سالہ اداکارہ نے کہا ہے کہ میں اس بات سے سخت مایوسی کا شکار ہوں کہ میری فلم کی تشہیری مہم جارہی ہے اور میں یہاں نہیں ہوں فلم کا حصہ ہونے کی بناپر میری یہ زمہ داری ہے کہ اس کی تشہیر میں پوری طرح حصہ لوں اور اپنی اسی زمہ داری کو نبھانے کے لیے بیرون ملک ہونے والی تقریبات میں حصہ لے رہی ہوں ۔ایک سوال کء جواب میں اداکارہ نے بتایاکہ ان دنوں امریکی ٹی وی سیریز ’’کوانٹیکو‘‘ میں مصروف ہوں اور جیسے ہی یہاں سے فارغ ہوں گی فوراً ’’باجی راؤ مستانی ‘‘ کے لیے اپنا باقی ماندہ کام مکمل کروانے کے لیے بھارت واپس آجاؤں گی ۔