ممبئی ۔سلمان خان اسٹار فلم تیرے نام فیم اداکارہ بھومیکا چاولہ ایک عرصہ تک فلموں سے دور رہنے کے بعد پھر سے واپسی چاہتی ہیں۔ سمنت کے ساتھ تلگو فلم ’’یووکوڈو‘‘ سے شروعات کرنے والی بھومیکا نے کئی ٹاپ ٹالی ووڈ ہیروز کے ساتھ کام کیا اور فلم ’’کلکٹر گاری بھاریا‘‘ میں وہ آخری بار ایکٹنگ کرتی دکھائی دیں۔ شادی کے بعد وہ فلموں سے دور ہوگئیں لیکن اب وہ پھر سے فلموں میں واپسی کرنا چاہ رہی ہیں۔ وہ اپنی دوسری باری میں ویمن اورینٹڈ کردار والی فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔ بہرحال موقع اور حالات کے اعتبار سے یہ بھومیکا کے لئے اپنی قسمت آزمائی کا بہترین موقع ہے۔سال 2005ء میں انیس بزمی کی ہدایت میں بن کر ہٹ قرار دی گئی فلم ’’نو انٹری‘‘ جس میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ، سلینا جیٹلی، ایشا دیول، بپاشا باسو نے اہم کردار ادا کئے تھے کے سیکویل کی زور و شور سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ سلمان نے فلم کی شوٹنگ کے لئے پروڈیوسر بونی کپور کو اپنی تاریخیں دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گا۔ سلمان خان فی الحال بگ باس شو کے علاوہ کبیر خان کی فلم بجرنگی بھائجان اور راجشری فلمس کی فلم میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی ساتھ درمیانی تاریخوں میں وہ نوانٹری سیکویل کی شوٹنگ کریں گے۔ بونی کپور اور انیس بزمی کی اس فلم کو 2016ء میں ریلیز کرنے کی توقع ہے۔