ممبئی: اداکار عامر خان نے امریکہ میں ایک اعزاز قبول کیا ہے جو انہیں ان کے بااثر کام کے لیے دیا گیا گیا۔ بین الاقوامی معاملات پر پروگرام بنانے والی معروف تنظیم ‘امریکہ ابراڈ میڈیا’ نے عامر کو واشنگٹن میں اپنے سالانہ پروگرام میں یہ اعزاز دیا۔
امریکہ ابراڈ میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا، ‘عامر خان کے کام کا اثر امریکہ میں بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ اپنے سیلیبرٹی اسٹیٹس کا صحیح استعمال کرتے ہیں’۔ ادارہ کا مزید کہنا تھا ‘ادارہ ان لوگوں کی عزت کرتا ہے جن کا کام میڈیا کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے کہ معلومات دینا، تعلیم دینا اور مضبوط کرنا’۔ “عامر خان کے کام کا اثر امریکہ میں بھی دیکھا گیا ہے۔
وہ اپنے سیلیبرٹی اسٹیٹس کا صحیح استعمال کرتے ہیں۔ “امریکہ میں بھارت کی سفیر نروپما راؤ بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ تقریب سے جب عامر نے خطاب کیا تو انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا، ‘ کہ وہ کافی پرجوش ہیں اور ان کے کام کے لیے محبت اور امید کا اظہار کیے جانے پر وہ خوش ہیں۔ ‘امریکہ ابراڈ میڈیا نے عامر کے علاوہ ‘زیرو ڈارک تھرٹی’ فلم کی ڈائیریکٹر کیتھرین بگیلو اور ‘دی انٹرنیشنل سینٹر آن نان وائنلٹ انفلیٹ’ کو بھی ایوارڈ دیا۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ اپنے مختلف کاموں کے ذریعے وہ خیالات کے تبادلے فراہم کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کام کے لیے امریکہ ابراڈ میڈیا ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگرام بنانے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کئی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے.