ادرک گرم خشک ہے،اپھارہ ،معدہ کی کمزوری اور بلغم کی زیادتی میں مفید ہے ۔کھانا کھانے سے پہلے نمک کے ساتھ ایک آدھ تولہ ادرک چبالینا مقوی معدہ ہے اور بھوک کو تیز کرتا ہے ۔ قابض ہے اور قبض کشا ہے۔ ادرک کا ۶ماشہ بھر رس تھوڑے شہد میں ملا کر چاٹنے سے بلغمی کھانسی دور ہوتی ہے ۔ گوبھی ماش کی دال ۔مڑ شلغم وغیرہ بادی سبزیوں میں ادرک کاتڑکا لگانا بہت ضروری ہے ادرک کو گھی میں تل کر کھانا سردی اور بلغم سے ہونے والے دل کی دھڑکن اور دمہ بہت مفیدہے۔