ادلیب:شام کے شہر ادلیب میں سرکاری فوج کے فضائی حملے میں 5بچوں سمیت 16افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیرین آبزر ویٹری ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے فوجی طیاروں نے ادلیب اور گرد و نواح کے علاقوں میں 160سے زیادہ فضائی حملے کیے ۔
ان حملوں میں کم سے کم 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں اور مرنے والوں میں 5بچے بھی شامل ہیں۔ بمباری کے باعث متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں ہیں۔ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا، جبکہ اس کے 2بچے دم توڑ گئے تھے ۔