سری نگر: وادی کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا احسن طریقے سے جاری ہے جہاں جمعرات کی صبح بال تل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں سے یاتریوں کے تازہ قافلے جنوبی کشمیر میں واقع پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئے ۔ یاترا کنٹرول روم کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ موسم خوشگوار ہے اور امرناتھ یاترا روایتی پہلگام اور مختصر بال تل راستوں سے احسن طریقے سے جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 3 ہزار 388 یاتریوں نے کل جب جنگجو¶ں نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بی ایس ایف کے قافلے پر حملہ کردیا جس میں دو جوان ہلاک جبکہ نیم فوجی دستے کے 13 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ، پوتر گھپا میں حاضری دی۔ حملے کے بعد ایک جنگجو کو ہلاک جبکہ دوسرے جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ 2 جولائی کو شروع ہوئی یاترا کے دوران اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 352 یاتریوں نے پوتر گھپا میں شیو لنگم کے درشن کئے ۔ سالانہ یاترا 29 اگست کو رکھشا بندھن کے دن اختتام کو پہنچے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پوتر امرناتھ گھپا کی درشن کیلئے آنے والے بیشتر یاتری بال تل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں تک بغیر کسی سیکورٹی کے سفر کرتے ہیں۔ یاترا کنٹرول روم کے افسر نے بتایا کہ بال تل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں سے آج صبح یاتریوں کے تازہ قافلے پوتر گھپا کی طرف روان ہوئے ۔
یو این آئی ظ ح بٹ 13:30