لکھنؤمعلم اردو ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری راکیش گرگ کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے افسران کی میٹنگ میںشرکت کرتے ہوئے اردو اساتذہ کی تقرری میں درپیش پریشانیاں رکھیں۔وفد نے ٹی ای ٹی پاس معلم اردو سندیافتگان کی تقرری کے دلائل بھی پیش کئے حالانکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے ادیب کو ہائی اسکول کے مساوی تسلیم کرنے سے انکارکردیا انہوں نے صاف طورسے کہا ہے کہ تقرری کے عمل میں کسی بھی طرح کی ترمیم نہیں کی جاسکتی۔ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ ایجوکیشنل ایکٹ کے تحت تربیت یافتہ اساتذہ کیلئے تقرری کے وقت انہیں اسناد کو پیش کرناضروری ہے جو تربیت کے وقت پیش کی گئی تھیں۔وفد میں تاجوراحتشام خاں،نجیب احمد دانش،محمد مرتضیٰ،محمد مصباح الدین ندوی اور فیض الرحمن وغیرہ شامل تھے۔