گورکھپور:جرائم کی واردات میں اضافہ اور سست قانون بند وبست کو لے کر اوروانچال ادیوگ ویاپار کے عہدیداروں نے ڈی آئی جی سے ملاقات کی ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر رمیش چندر گپتا کی قیادت میںدی گئی عرضداشت میں جرائم پر قابو کرپانے کے ساتھ ہی گولا حلقہ کے جانی پور میں پولیس تاسیس کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رمیش چندر گپتا نے کہا کہ جنگل راج قائم ہو گیا ہے۔ قتل ، لوٹ ، چین اسنیچنگ ، زمین کے دلالوں کے ذریعہ غیر قانونی قبضہ کئے جانے کی واردات میں مسلسل اضافہ ہو تاجارہا ہے۔ جس پر پولیس قدغن نہیں لگا پارہی ہے۔ جانی پورکے کیرانہ کاروباری راجیش جیسوال اور بیلی پار کے بیکری کاروباری رتیش موریہ کے ساتھ لوٹ کی واردات کا جلد از جلد پردہ فاش کرنے کامطالبہ کیا۔ عرضداشت دینے والوں میں دینہ ناتھ مودن وال ،وشمبھر پانڈے ، اودھیش سنگھ ، اجے جیسوال ، وجے کمار مودنوال، نارائن چورسیا،سچن دوا ،رویش کمار موریہ سمیت دیگر کاروباری موجودتھے۔