ادے پور:راجستھان کے ضلع ادے پور کے موہن لال سوکھاڑیا یونیورسٹی کے احاطے میں کل رات تیز دھار ہتھیار سے ایک نوجوان کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت دھان منڈی علاقے میں رہنے والے جتیندر چودھری (26) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے ایک موٹر سائیکل اور شراب کی کچھ خالی بوتلیں برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق جتیندر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی تھی۔ بعد میں آپس میں جھگڑا ہونے پر تیزدھار ہتھیار سے جتیندر کی گردن پر کئی وار کئے گئے ہیں جس سے گردن ایک طرف لٹکی ہوئی ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیندر پرساد گوئل، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش بھاردواج سمیت پولیس حکام نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ جتیندر کے خلاف دھان منڈی تھانہ علاقے میں لوٹ اور دیگر فوجداری معاملے بھی درج ہیں۔