لکھنؤ۔ اسمارٹ پارٹی مسلم سماج پریشد اور سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا نے بلرامپور میں ہوئے فساد کی مخالفت میں ناکہ چوراہا چار باغ اور ادے گنج چوراہے پر بی جے پی کے پارلیمانی رکن یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں مسلسل مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔ محمد آفاق، حاجی محمد فہیم صدیقی اور شہزادہ منصور احمد نے کہا کہ فساد زدہ گاؤں کو تماشہ بنانے کیلئے مختلف تنظیموں اور پارٹیوںکے لوگ پہنچ رہے ہیں لیکن کوئی تنظیم یا پارٹی آدتیہ ناتھ کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کررہی ہے۔ مظاہرہ میں محمد شعیب، مہدی حسن، سید مشیر علی زیدی و دیگر شریک ہوئے۔